علمی میدان میں سعودی عرب کا اعزاز، 14 اسکالر محققین کی عالمی فہرست میں شامل
سعودی عرب نے عالمی سطح پر علم اور تحقیق کے میدان میں بھی ایک نیا اعزاز حاصل کیا ہے۔ سعودی عرب کی کنگ عبد اللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAUST) کے 14 اسکالر اور تدریسی عملے کے ارکان سنہ 2019ء میں محققین کی عالمی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ ان اہل علم کو ان کی علمی کاوشوں اور تحقیقی میدان میں ان کی تحقیقات کی بین الاقوامی جرائد میں اشاعت کی بناء پر شام کیا گیا ہے۔
کاسٹ کے صدر ٹونی چن نے کہا کہ یونیورسٹی کو بطور ریسرچ اکیڈمک ادارے اور اس کے فیکلٹی ممبران کی عالمی فہرست میں شمولیت پر فخر ہے۔ کنگ عبداللہ سائنس وٹیکنالوجی دُنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔ یونیورسٹی کے 14 اسکالر کی بین الاقوامی محققین کی فہرست میں شمولیت 10 سالہ کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ سائنس وٹیکالوجی یونیورسٹی کے محققین کی عالمی فہرست میں شمولیت سے سعودی عرب میں سائنس وتحقیق کے میدان میں مزید راستے کھلیں گے۔ یونیورسٹی کے محقیقن کی کاوشوں سے دنیا کی دوسری علمی درسگاہوں کو استفادے اور مملکت کو دوسرے ممالک کے اہل علم کو اپنے ہاں تحقیق وجستجو میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔
اہل علم کی اس عالمی فہرست میں 60 ممالک کے مختلف شعبوں میں اعلی تجربہ رکھنے والے 6217 محققین کو شامل کیا گیا۔
-
سعودی عرب: درعیہ گیٹ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد آج رکھا جائے گا
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شمال مغربی مضافات میں واقع شہر "درعیہ" ...
مشرق وسطی -
تیر اندازی کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والی سعودی دوشیزہ سے ملیے
سعودی عرب میں تیر اندازی کے ایک مقابلے میں سعودی دوشیزہ مشاع العتیبی نے 50 میٹر کے ...
مشرق وسطی -
'بوابہ الدرعیہ' سعودی عرب میں سیاحت کا نیا چہرہ
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں 19 نومبر بہ مطابق 22 ربیع الاول کو 'بوابہ ...
مشرق وسطی