روسی دفاعی نظام کے حصول پر امریکی سینیٹرکا ترکی پرپابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ
امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہ نما اور سینیٹر وان ہولن نے ترکی کے روسی دفاعی نظام 'ایس 400' کی خریداری اور انقرہ کے کرد علاقوں میں جرائم جاری رکھنے ترکی پر پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ترک صدر کے دورہ وائٹ ہائوس کے دو ہفتوں بعد کہا کہ ترک صدر طیب ایردوآن ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، امریکا اور نیٹو کے ساتھ اپنی ناک نچوڑ رہے تھے۔ انہوں نے روس سے اس کے فضائی دفاعی سسٹم 'ایس -400' کی خریداری سُرخ لائن عبور کرنے کے مترادف قرار دیا۔ سینیٹر موجودہ قانون میں ٹرمپ کو ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکی وزیرخارجہ پومپیو ترکی کی طرف سے حالیہ عرصے میں شام میں فوجی کارروائی اور کردوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھی بات کریں۔
Two weeks after his WH visit, Erdogan is thumbing his nose at Trump, the U.S. + NATO, and crossing another red line on S-400s.
— Chris Van Hollen (@ChrisVanHollen) November 25, 2019
Existing law requires Trump to impose sanctions. Pompeo must also confront Turkey about its latest ‘safe zone’ violations and attacks against the Kurds. https://t.co/vNCbdf8sm6
امریکی تشویش
جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ترکی کی طرف سے اپنے روسی ساختہ میزائل دفاعی نظام کے تجربے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ توقع ہے کہ انقرہ واشنگٹن کی تشویش کو سمجھے گا اور 'ایس 400' کو آپریشنل حالت میں لانے سے گریز کرے گا۔
نامہ نگاروں کی طرف سے پوچھے جانے والے سوالوں کے جواب میں ترکی نے روس کے ایس 400 نظام کو جانچنے کے لیے امریکی ایف 16 طیاروں کا استعمال کیا ہے ، پومپیو نے کہا: "یہ تشویشناک ہے ، لیکن ہم نے ترک حکومت پر واضح کردیا ہے کہ ہم اسے ایس 400 کو مکمل آپریشنل حالت میں لانے سے روکنا چاہتےہیں۔