دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم سانا مارین کون ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فن لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی جو پانچ جماعتی مخلوط حکومت کی قیادت کررہی ہے نے وزیر اعظم انٹی رینی کے استعفیٰ کے بعد 34 سالہ ، ٹرانسپورٹ کے وزیر سانا مارین کو نیا وزیراعظم منتخب کیا ہے۔

رینی نے کچھ دن پہلے اعتدال پسند اتحادی جماعت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے عہدہ اس وقت چھوڑا جب ان کے خلاف محکمہ ڈاک کے ملازمین نے ہڑتال شروع کی تھی۔

میرین نے پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں معمولی کامیابی کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنے میں ہمارے پاس وقت کم اور بہت زیادہ کام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مشترکہ حکومتی پروگرام ہے جو حکمراں اتحاد کی یکجہتی کی بنیاد ہے۔

چھ ماہ قبل تشکیل پانے والا یہ اتحاد رینی کےاستعفے کے بعد اپنے سابقہ پروگرام پر کام جاری رکھنے پر قائم ہے۔

موجودہ حالات میں فن لینڈ میں قیادت کی تبدیلی پریشانی کا باعث ہے۔ فن لینڈ موجودہ یورپی سیشن کا صدر ہے اور اسے یورپی بلاک کا بجٹ بھی تیار کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں