صومالیہ کے لیے سیاہ دن ، موگادیشو میں دھماکے میں 76 افراد ہلاک
صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں ایک ایمرجنسی سروس کے ذمے دار عبدالقادر عبدالرحمن کے مطابق ہفتے کے روز ایک سواری میں ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں اب تک 76 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہو چکے ہیں۔ ذمے دار کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت کے پیش نظر ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ یقینی ہے۔
العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر عام شہری ہیں جن میں یونیورسٹی اور اسکول کے طلبہ شامل ہیں۔
#Breaking - Suicide car bomb attack hits Mogadishu, Somalia pic.twitter.com/fbogCCXNDm
— Ali Özkök (@Ozkok_A) December 28, 2019
پولیس کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ "دھماکا نہایت زور دار اور تباہی پھیلانے والا تھا۔ زخمیوں کی ایک بڑی تعداد ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے"۔
ایک عینی شاہد احمد معلم نے بتایا کہ "میں نے خود 22 لاشوں کی گنتی کی اور یہ سب عام شہریوں کی تھیں ،،، اسی طرح 30 سے زیادہ افراد زخمی دیکھے ،،، یقینا یہ ایک سیاہ دن ہے"۔