ایردوآن لیبیا میں عثمانی ورثہ زندہ کرنے کی مہم جوئی میں مصروف ہیں: خلیفہ حفتر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لیبیا میں قومی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر نے لیبیا بھیجی جانے والے کسی بھی غیر ملکی فوج کے خلاف نفیر اور اس کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن پر الزام عائد کیا کہ وہ لیبیا اور خطے میں عثمانی ورثے کے احیاء کی مہم جوئی میں مصروف ہیں۔

جمعے کی شب اپنے خطاب میں حفتر نے لیبیا کے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس استعمار کے خلاف متحد ہو کر ہتھیار اٹھا لیں۔ یہ موقف انقرہ کی جانب سے اپنی فوج کو طرابلس بھیجنے کے ارادے کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

Advertisement

حفتر کا کہنا تھا کہ "اپنے اختلافات کو ختم کر دیں گے، ہم جہاد اور نفیر کا اعلان کرتے ہیں، ہمارے مرد اور خواتین خواہ وہ فوجی ہوں یا شہری سب ہتھیار اٹھا لیں۔ ہم اللہ کی دی ہوئی طاقت اور ایمان کے ساتھ اپنی سرزمین کے دفاع کی تیاری کر رہے ہیں"۔

لیبیا کی قومی فوج کے سربراہ نے باور کرایا کہ طرابلس میں جاری معرکے میں ان کی فوج کو فتح حاصل ہو گی۔ انہوں نے باور کرایا کہ یہ معرکہ اب "بزدل استعمار" کا مقابلہ کرنے کی جنگ میں تبدیل ہو چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں