سعودی عرب میں "كليجا بريدہ" کے میلے میں خلیجی ممالک کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں 12 واں "كليجا بريدہ" پکوان میلہ جمعرات کی سہ پہر شروع ہو گا۔ مملکت اور کئی عرب ممالک میں "کلیجا" کا شمار عوامی سطح پر مشہور کھانوں میں ہوتا ہے۔ رواں سال میلے میں خلیجی ممالک کے مہان شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ عوامی کھانوں اور دست کاری کے کاموں کے خصوصی پویلین شامل ہوں گے۔

میلے کا انعقاد بریدہ شہر میں واقع القصیم انٹرنیشنل سینٹر میں ہو گا۔ میلے میں متعدد پروگرام اور سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ ان میں 90 سے زیادہ خاندان اور 80 سے زیادہ کارخانے اور مقامی سطح کے ادارے شرکت کر رہے ہیں۔ میلے کے انعقاد کا مقصد عوامی مصنوعات کو فروغ دینا ہے۔

Advertisement

میلے میں امارات، بحرین اور سلطنت عُمان کے عوامی پکوان اور دست کاری کی مصنوعات بھی نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

علاوہ ازیں کلیجا کی ٹکیہ کی تیاری سے متعلق غذائی سرگرمیوں کو خصوصی توجہ حاصل ہو گی۔ واضح رہے کہ "کلیجا" سوکھے کیک کی ایک صورت ہے جو سعودی عرب اور خلیج کے علاوہ دیگر کئی عرب ممالک میں عوامی سطح پر نہایت مقبول پکوان شمار کیا جاتا ہے۔

سعودی عرب کے صوبے قصیم میں ایوان صنعت و تجارت کے سکریٹری جنرل اور کلیجا میلے کے نگرانِ عام محمد الحنایا کے مطابق میلے کا 12 واں ایڈیشن کلیجا اور دیگر دست کاری مصنوعات تیار کرنے والے افراد اور خاندانوں کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ اس طرح پیشہ وارانہ کامیابی اور مالی منفعت کے اہداف کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

الحنایا نے باور کرایا کہ "كليجا بريدہ" میلہ علاقے کا واحد میلہ ہے جہاں مصنوعات تیار کرنے والے خاندانوں کی سپورٹ پر بڑے پیمانے پر توجہ مرکوز ہوتی ہے۔ ان خاندانوں کے کام کرنے اور اپنی جدت سے بھرپور دست کاری کی مصنوعات پیش کرنے کو سراہا جاتا ہے۔ اس کا مقصد مملکت میں "دست کاری" کی صنعت کو ثقافتی دھارے میں فعال انداز سے شامل کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں