ولی عہد کی زیرصدارت شاہ فیصل ملٹری کالج کی پاسنگ آئوٹ تقریب کا انعقاد
کل اتوار کے روز سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت دارالحکومت الریاض میں شاہ فیصل ملٹری کالج کی 97 ویں سالانہ پاسنگ آئوٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کالج کے پرنسپل کی طرف سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاسنگ آئوٹ تقریب میں شرکت پر ان کا خیرمقدم اور خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنگ فیصل ایئر کالج کو ابتداء سے ہی حکومت کی طرف سےبھرپور مدد اور معاونت فراہم کی جاتی رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کالج تعلیم وتربیت کے میدان میں دُنیا کے بہترین کالجوں کا مقابلہ کررہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فارغ التحصیل ہونےوالے طلباء میں چار طلباء کا تعلق بحرین اور تین کا کویت سے ہے۔ انہوں نے تین سال سے زیادہ اپنے سعودی ساتھیوں کے ساتھ تربیتی کورس کیا جس میں انہوں نے فوجی قابلیت ، تعلیمی قابلیت اور عملی تربیت سے متعلق تمام ضرورکورسز کیے ہیں۔
کالج سے فارغ التحصیل ہونے والے ایک طالب علم راکان العطوی نے کہا کہ یہ بات ہمارے لیے باعث اعزاز ہے کہ ہماری پاسنگ آئوٹ تقریب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان موجود ہیں۔ انہوں نے کالج کے تمام اسٹاف اور انتظامیہ کی طرف سے تعلیمی مراحل میں بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
کالج کے طلباء کی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے بعد فارغ التحصیل طلباء نے حلف لیا اور نتائج کا اعلان کیا گیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کورس کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے اور ان میں اسناد تقسیم کیں۔
-
سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ اور سعودی ولی عہد میں ٹیلیفون پر بات چیت
سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان اور سعودی عرب ...
بين الاقوامى -
سعودی ولی عہد کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز نے اتوار کے روز مملکت کے شہر العلا ...
مشرق وسطی -
عُمان میں اپنے برادران کے غم میں شریک ہیں: سعودی فرماں روا اور ولی عہد
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ...
مشرق وسطی