جرمنی: فرانکفرٹ شہر میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جرمنی میں پولیس کا کہنا ہے کہ فرانکفرٹ شہر میں فارئرنگ کے دو الگ الگ واقعات کے نتیجے میں کم سے کم 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ھانائو کے مقام پر پیش آیا۔ فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد فائرنگ کے دونوں واقعات میں ہوٹلوں میں موجود افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے بھی فائرنگ میں متعدد افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ فرانفکرٹ میں فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں