اسرائیل نے شام کے شہر ادلب میں فضائی بم باری میں 34 ترک فوجیوں کی ہلاکت پر جمعے کے روز ترکی کے حکام کو تعزیت پیش کی ہے۔ ترکی میں اسرائیلی سفارت خانے نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ "اسرائیلی سفارت خانہ گذشتہ رات ترکی کے فوجیوں کی ہلاکت پر اپنے گہرے رنج کا اظہار کرتا ہے۔ ہم زخمیوں کے لیے ہمدردی کے جذبات رکھتے ہیں اور اپنی جانوں کو گنوانے والے فوجیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں"۔
ترکی نے اعلان کیا تھا کہ ادلب (شام) میں ترکی کے فوجی قافلے پر حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 33 ہو گئی۔ ان کے علاوہ کئی دیگر فوجیوں کو خطرناک زخم آئے ہیں جن کا علاج ہاتے میں ہو رہا ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اس حملے کا ذمے دار شامی حکومت کو ٹھہرایا ہے۔
ترکی نے جمعے کے روز بین الاقوامی گروپ پر زور دیا کہ شام کے شمال مغرب میں نو فلائی زون قائم کیا جائے تا کہ شامی حکومت اور اس کے حلیف روس کے طیاروں کو فضائی حملوں سے روکا جا سکے۔
ترکی نے روس کی اس تاویل کو مسترد کر دیا کہ جمعرات کے روز ادلب صوبے میں شامی حکومت کی بم باری میں ہلاک ہونے والے 33 ترک فوجی "دہشت گرد گروپوں" کے بیچ موجود تھے۔
ترکے کے وزیر دفاع حلوصی آکار کے مطابق مذکورہ حملے کے وقت ترکی کے فوجی یونٹوں کے گرد کوئی مسلح گروپ موجود نہیں تھا۔
-
ادلب: ترکی نے بشار الاسد کے 31 فوجی ہلاک کر دیے
شام کے محاذ پر لڑائی کے دوران روسی اور شامی فوج کے حملوں میں ترکی کے 33 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد انقرہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بشارالاسد کی فوج کے ... مشرق وسطی -
ترکی نے ادلب میں اپنے فوجیوں کی موجودگی سے روسی فوج کو آگاہ نہیں کیا : روس
روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ترکی کے فوجی ،،، شامی مسلح جنگجوؤں کے بیچ موجود تھے جس کے سبب وہ جمعرات کی شام ادلب میں ہونے والی بم باری کی لپیٹ میں ... بين الاقوامى -
ادلب لڑائی کے دوران 34 ترک فوجی ہلاک، ایردوآن نے ہنگامی حالت نافذ کردی
شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے خلاف لڑائی میں مزید 34 ترک فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترک فوج کو ادلب کے محاذ پر اب تک پہنچنے ... مشرق وسطی