.

حوثی باغی سعودی عرب کی جنگ بندی کا مثبت جواب دیں:امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا یمن کے حوثیوں پر زور دیا کہ وہ آئینی حکومت اور عرب اتحاد کی طرف سے دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کے اعلان کا مثبت جواب دیں۔

برطانوی سکریٹری خارجہ ڈومینک راب نے بھی یمن کی آئینی حکومت اور حوثیوں سے تعمیری بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا۔

یمن میں امریکی سفیر کرسٹوفر ہینزیل نے یمن میں سیز فائر فائرکے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے حوثی باغیوں پر زور دیا کہ وہ عرب اتحاد کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کا مثبت اور تعمیری جواب دیں۔

خیال رہے کہ یمن میں حوثیوں کی سرکوبی کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں بنائے گئے عرب اتحاد نے کرونا کی وباء کے خطرے کے پیش نظر کل جمعرات کو یمن میں دو ہفتے کے لیے لڑائی روکنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی سفیر نے یمن میں اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفھیس کی طرف سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے مقصد سے فریقین کا ایک فوری اجلاس منعقد کرنے کی دعوت کی بھی تعریف کی۔

بدھ کی شام عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اعلان کیا کہ جنگ بندی کے اعلان کا فیصلہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے مطالبے کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ یمنی حکومت نے جنگ بندی کے اعلان کی حمایت کی ہے جب کہ حوثی باغیوں کی طرف سےابھی تک اس حوالے سے کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں