اخوان المسلمون تخریبی منصوبے پرعمل پیرا ہے: سعودی وزیر برائے مذہبی امور
سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ اسلام پسند مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون تخریبی پروگرام پرعمل پیرا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنے 'ٹویٹر' ہینڈل پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں عبداللطیف آل الشیخ نے کہا کہ اخوان المسلمون اس وقت موجود ممالک کو تباہ کرکے اپنی مزعومہ مملکت قائم کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اخوان کا کوئی منصوبہ نہیں تو وہ حقیقت سے لا علم ہیں۔ حالانکہ اخوان لیڈروں حسن البنا، سید قطب، حسن الترابی، یوسف ندا، محمود عبدالحلیم اور یوسف القرضاوی نے ہمیشہ اپنے منصوبوں کا اعلانیہ اظہار کیا۔ وہ موجودہ ریاستوں کو ختم کرکے اپنی مزعومہ مملکت قائم کرنےکا خواب دیکھ رہےہیں۔
من يظن أن الإخوان المسلمين ليس لهم مشروع، فهو إما أنه لم يطلع على حقيقتهم،وإما أنه لم يستوعب كلامهم، وإلا فإن قيادات التنظيم كحسن البنا وسيد قطب والترابي ويوسف ندا ومحمود عبدالحليم والقرضاوي وغيرهم يعلنون مشروعهم دائما،وهو تدمير الدول القائمة، وبناء دولتهم المزعومة .
— د.عبداللطيف آل الشيخ (@Dr_Abdullatif_a) April 30, 2020
حال ہی میں سعودی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا تھا کہ اخوان المسلمون فلاحی اداروں کی آڑ میں اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے فنڈز جمع کررہی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ اخوان المسلمون خیانت، دھوکہ دہی اور اغواء برائے تاوان سمیت کئی دوسرے شیطانی حربے استعمال کررہی ہے تاکہ تنظیم مالی طور پرخود کو مضبوط کرکے اپنے مقاصد کو آگے بڑھا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اخوان المسلمون اپنے تخریبی مشن کوآگے بڑھانے کے لیے خونی کارروائیوں سے بھی گریز نہیں کرتی۔
-
ایردوآن کی پالیسیاں اخوان المسلمون کی خوشنودی پرقائم ہیں:اپوزیشن لیڈر
ترک فوج لیبیا بھیجنے کا فیصلہ حماقت ہوگی
بين الاقوامى -
عمر البشیر کے عہد میں سوڈان کو اخوان نے کیسے یرغمال بنائے رکھا؟
البشیر کے اخوان کے ساتھ تعلقات پر'العربیہ'پرسلسلہ واردستاویزی پروگرام پیش
بين الاقوامى -
کوالالمپور اجلاس میں اخوان اور حوثیوں کو مجتمع کر دیا
پاکستان اور انڈونیشیا جیسے دو بڑے ممالک کے بائیکاٹ کے باوجود ملائیشیا کے ...
مشرق وسطی