چین نے دانستہ طورپر ووہان تجربہ کو تباہ کیا:پومپیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلائو میں غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر چین پر تنقید کا سلسلہ جاری رہے۔

بُدھ کے روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ چین نے ووہان وائرس لیبارٹری کو جان بوجھ کر تباہ کردیا تھا۔

Advertisement

پومپیو نے مزید کہا کہ چین نے دنیا میں کرونا کے وبا کو روکنے کے لیے ذمہ داری سے کام نہیں کیا ہے۔

کل بدھ کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ٹویٹ میں چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلائو کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو سوچنا چاہیے کہ اس کی غیرذمہ داری نے اس وقت دنیا میں کتنی تباہی پھیلائی ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ کوویڈ 19 کے نتیجے میں پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر اموات کا ذمہ دار چین ہے اور اس کی وجہ صرف ایک ہی ہے اور وہ چین کا غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکا اور چین کے مابین کشیدگی گذشتہ کئی مہینوں سے جاری ہے۔ دونوں ملکوں میں کشیدگی اس وقت شدت اختیار کرگئی جب چین میں سامنے آنے والے کرونا وائرس نے امریکا سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں