امریکی ریاستوں کے گورنر تخریب کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں: ڈونلڈ ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کی شب ریاستی گورنرز پر زور دیا کہ وہ تشدد اور تخریب کاری کے مرتکب عناصر سے سختی سے نمٹیں۔ انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے پرتشدد اور خونی مظاہروں کی روک تھام کے لیے نیشنل گارڈ کو طلب کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ انتشار پسندوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "ٹویٹر" پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ تخریب کاروں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ تخریب کار اور انتشار پسند عناصر کرنا چاہتے ہیں امریکا ایسا ہرگز نہیں چاہتا۔

امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ ریاستی حدود عبور کرنے والوں کے خلاف لامحدود فوجی طاقت اور گرفتاریوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ "نیشنل گارڈ نے منیاپولیس غنڈوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والوں میں ریاست سے باہر سے آنے والے عناصر شامل تھے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اب فلاڈیلفیا میں امن و امان کی حالت بہتر ہے۔ تخریب کاروں نے فلاڈیلفیا میں دکانوں میں لوٹ مار کی۔ ان کی روک تھام کے لیے نیشنل گارڈز کو آنا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں