مصر،ایتھوپیا اور سوڈان نیل ڈیم سمجھوتے کو دو سے تین ہفتے میں حتمی شکل دیں گے

افریقی یونین کی ثالثی میں تینوں ممالک کا ایتھوپیا کے ڈیم منصوبہ پر تنازع طے کرنے پر اتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر ، ایتھوپیا اور سوڈان دریائے نیل پر بڑے ڈیم کی تعمیر پر تنازع کو طے کرنے سے متعلق سمجھوتے کو دو سے تین ہفتے میں حتمی شکل دیں گے۔

ایتھوپیا کے آبی وسائل کے وزیر نے ہفتے کے روز افریقی یونین کی ثالثی میں مذاکرات کے بعد یہ خوش خبری سنائی ہے۔افریقی یونین ان تینوں ممالک کے درمیان دریائے نیل کے پانی کے بہاؤ پر جاری تنازع کو طے کرنے کے لیے ثالث کا کردار ادا کررہی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران میں طرطوس میں مذاکرات کے دوران میں مصر اور ایتھوپیا کا اپنے پڑوسی ملک سوڈان کے ساتھ اس ڈیم کی تعمیر پر کوئی سمجھوتا نہیں طے پاسکا تھا اور نہ ان میں یہ طے پایا تھا کہ ایتھوپیا اس ڈیم کو کیسے چلائے گا اور اس کے آبی ذخیرے کو کیسے بھرے گا۔ نیز مصر کی دریائے نیل سے پانی کی بہم رسانی کا کیسے تحفظ کیا جائے گا۔

اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مذکورہ تینوں ممالک کے لیڈروں نے جمعہ کو افریقی یونین کے صدر ملک جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ آن لائن اجلاس میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایتھوپیا کے آبی وسائل کے وزیر سلیشی بیکل نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ سمجھوتے کو دو سے تین ہفتوں میں حتمی شکل دینے کے لیے اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

ایتھوپیا سوڈان کی سرحد سے قریباً 15 کلومیٹر ( نومیل) دور دریائے نیلا (بلیو) نیل پر عظیم ایتھوپیائی نشاۃ ثانیہ ڈیم (جرڈ) تعمیر کررہا ہے۔واضح رہے کہ دریائے نیلا نیل ہی دریائے نیل میں آنے والے پانی کا بڑا منبع ہے۔

ایتھوپیا کا کہنا ہے کہ چار ارب ڈالر مالیت کا پن بجلی کا یہ منصوبہ اس کی اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔اس ڈیم سے 6450 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔

ایتھوپیائی وزیراعظم کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق ’’تینوں ممالک نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ نیل اور عظیم نشاۃ ثانیہ ڈیم افریقی مسئلے ہیں اور ان کا افریقی حل ہی نکالا جانا چاہیے۔‘‘

ایتھوپیا کے اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افریقی یونین ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نہیں،مذاکرات میں شریک ممالک کی معاونت کرے گی اور انھیں فنی معاونت مہیا کرے گی۔

اس تنازع کے ایک فریق مصر نے آخری سفارتی چارہ کار کے طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے یہ اپیل کی تھی کہ وہ ایتھوپیا کو ڈیم بھرنے سے روکے۔کونسل اس مسئلے پر غور کے لیے توقع ہے کہ آیندہ سوموار کو ایک اجلاس منعقد کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں