یمن کی آئینی حکومت کے ماتحت فوج نے عرب اتحادی فوج اور مزاحمتی ملیشیا کی مدد سے شمال مشرقی گورنری الجوف میں واقع تزویراتی اہمیت کے حامل الخںجر فوجی کیمپ کو حوثی باغیوں سے آزاد کرالیا۔ فوج کی طرف سے اس آپریشن کی جاری کردہ ویڈیو میں حوثی باغیوں کو کیمپ سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق المحیطہ کے مقام پر واقع الخںجر کیمپ میں کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لیا گیا ہے۔ آپریشن میں کئی حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوئے جب کہ درجنوں جنگجو فرار ہوگئے۔
خنجر کیمپ پر گذشتہ منگل کے روز یمنی فوج نے قبضہ کیا تھا۔اس کے بعد کیمپ کے اطراف کے علاقوں میں بھی پہاڑی علاقوں کو باغیوں سے آزاد کروا لیا گیا ہے۔
یمن فوج کے ترجمان بریگیڈیئر عبدہ مجلی نے بتایا کہ الجوف کے اہم علاقوں خب اور الشعف کے علاقوں کو باغیوں سے آزاد کرالیا ہے۔ ان کا کہنا تھا یہ علاقے الجوف گورنری کے دو تہائی رقبے پرمشتمل ہیں۔
-
جنوبی یمن میں سرکاری فوج کے حملے میں حوثی کمانڈر ساتھیوں سمیت ہلاک
یمن کے مغرب میں الحدیدہ گورنری کے نواحی علاقے حیس میں سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا ایک فیلڈ کمانڈر شیخ الدین خالد ... مشرق وسطی -
یمن کے حوثی باغیوں کی سعودی عرب کے سرحدی گاوں پر گولہ باری
سعودی عرب کے شہری دفاع کے مطابق کے مطابق کل اتوار کے روز یمن کے حوثی باغیوں نے سرحدی علاقے پر گولہ باری کی تاہم اس گولہ باری سے کوئی جانی نقصان ... مشرق وسطی -
یمن میں بے گھر افراد کی سپورٹ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے 1.5 کروڑ ڈالر
ہجرت کے امور کی بین الاقوامی تنظیم International Organization for Migration نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ شاہ سلمان امدادی مرکز کے ساتھ ایک معاہدے پر ... مشرق وسطی