ٹرمپ کے خلاف تمام محاذوں پر کامیاب نہیں ہوئے مگرحتمی فتح ہماری ہے: پیلوسی
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے امریکی انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تمام محاذوں پر کامیابی حاصل نہیں کی تاہم انہوں نے آخری معرکہ سر کر لیا ہے۔
پیلوسی نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو "منتخب صدر" قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ امریکی عوام کو متحد کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
پیلوسی نے بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیریس کے بارے میں کہا کہ آج صبح یہ واضح تھا کہ بائیڈن ہیرس کی جوڑی وائٹ ہاؤس میں کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ منتخب جوبائیڈن کو حکومت کرنے کا بھاری مینڈیٹ حاصل ہوچکا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جو بائیڈن کو امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ اور نمایاں پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
پیلوسی نے امریکیوں سے ووٹ کی گنتی ختم ہونے تک پرسکون اور صبر سے کام لینے پر زور دیا ۔انہوں نے تمام ووٹوں کی گنتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں ووٹ ڈالنے کا حق ایک مقدس حق ہے اور ووٹوں کی گنتی ہماری جمہوریت کی اساس ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیموکریٹس یکے بعد دیگرے فتوحات حاصل کر رہے ہیں۔
-
اگر صرف قانونی ووٹوں کی گنتی ہوئی تو بآسانی صدارتی انتخابات جیت جاؤں گا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر صرف قانونی حیثیت رکھنے والے ووٹوں کی گنتی ...
بين الاقوامى -
جوبائیڈن کی فتح کیلئے پیش قدمی جاری، ٹرمپ کی دھاندلی کی درخواست مسترد
امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن اپنی فتح سے ...
بين الاقوامى -
جوبائیڈن کی جیت سے عرب مارکیٹ پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات اور ان کے نتائج سے بین الاقوامی معیشت ...
مشرق وسطی