سعودی عرب: غیر قانونی طور پر درخت کاٹنے پر سخت کارروائی کا فیصلہ
سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے جازان میں ایک کمپنی کی جانب سے ایک پرانے درخت کوغیر قانونی طریقے سے کاٹنے پر سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں جازان میں 'الضبر' "Dobera" درخت کو کاٹتے دکھایا گیا ہے۔
اس فوٹیج کے منظر عام پر آنے کے بعد وزارت ماحولیات وزراعت حرکت میں آگئی اور اس نے غیر قانونی طریقے سے ایک پرانے درخت کو کاٹنے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے اور انہیں درخت کو نقصان پہنچانے پر بھاری جرمانہ عاید کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ ایک کمپنی نے اپنے پروجیکٹ کے دوران درخت کاٹنے کے ضابطہ کار کی خلاف ورزی کی ہے جس سے ماحولیات کو نقصان پہنچا ہے۔
وزارت ماحولیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ درختوں کو غیرقانونی طریقے سے کاٹنے بھاری جرمانوں، گرفتاری اور قید کی سزائیں مقرر ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ امر ناقبل قبول ہے کہ کوئی شخص مملکت میں اپنی من مانی کرتے ہوئے قیمتی درختوں کو نقصان پہنچائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک پرانا درخت کاٹنے کا واقعہ ھروب گونری میں پیش آیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے قانون کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
-
سعودی عرب میں درخت کاٹنے پر کڑی سزاؤں کا اعلان؛ 10سال قید اور80 لاکھ ڈالرجرمانہ ہوگا
سعودی عرب کے سرکاری استغاثہ نے کسی درخت یا پودے کو کاٹنے والے فرد کو کڑی سزائیں ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: یادگار درخت کی موت نے اہل الباحہ کو دکھی کردیا
زمین پر رہتے ہوئے لوگ بعض اوقات اپنے اطراف کی چیزوں سے ایسے مانوس ہوجاتے ہیں کہ وہ ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب میں کھجور کے تین کروڑ 40 لاکھ درخت، کھجور کی پیداوار 1.4 ملین ٹن
سعودی عرب کے زرعی ادارہ برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ...
مشرق وسطی