سعودی عرب میں کھجور کے تین کروڑ 40 لاکھ درخت، کھجور کی پیداوار 1.4 ملین ٹن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے زرعی ادارہ برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں مجموعی طورپرکھجور کے 3 کروڑ 43 لاکھ ہیں جن سے گذشتہ برس ایک کروڑ 43 لاکھ ٹن خالص اور میٹھی کھجور حاصل کی گئی۔

خالص اور اعلیٰ معیار کے کھجوروں کے درخت 7 اعشاریہ 74 ملین درخت پہلے نمبر پرہیں۔ دوسرے نمبر پر زرد رنگ کی کھجورں کے درخت ہیں کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار ہے۔

زرعی سروے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پھل دار کے درختوں کی تعداد 25 اعشاریہ 92 ملین ہے جن میں سے پھل دار درختوں کی تعداد 18 اعشاریہ 39 ہے۔ ان میں زیتون کے پھل دار درخت سب سے زیادہ ہیں جن کی تعداد 12۔ 77 ملین ہے۔

سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 2017 میں مملکت میں میں اناج کے ساتھ کل 2.78 ملین دونم رقبہ زرعی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

مویشیوں کے بارے میں جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملکت میں بھیڑوں بکریوں کی تعداد اوسطا 9.39 ملین ہے۔ ان میں مادہ بکریوں کی تعداد 57.7 فی صد ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں