سعودی عرب کی جسمانی طور پر جڑی یمنی بچیوں کے علاج کی یقین دہانی
سعودی عرب کے بین الاقوامی سطح پر انسانی امدادی سرگرمیوں میں کام کرنے والے ادارے شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے یمن کے ایک اسپتال میں داخل جسمانی طور پر آپس میں جڑی دو بچیوں کے علاج میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے السبعین اسپتال میں داخل بچیوں کے اہل خانہ کی طرف سے شاہ سلمان ریلیف سینٹر سے بچیوں کے علاج میں معاونت کی اپیل کی تھی جس کے بعد شاہ سلمان ریلیف مرکز نے سعودی عرب میں ماہر معالجین اور ڈاکٹروں سے مشورہ کرنے اور بچیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یمن میں جسمانی طور پر جڑی بچیوں کے علاج میں معاونت سعودی عرب کی یمنی قوم کی مشکلات کم کرنے کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ اقدام سعودی حکومت کی طرف سے یمن کے تمام علاقوں اور طبقات کے لوگوں کی بلا تفریق مدد اور ان کی مشکلات کم کرنے کی مساعی کا حصہ ہے۔
-
سعودی عرب : ٹریفک حادثے میں دماغی چوٹ کا شکار ہونے والے لڑکے کا کامیاب آپریشن
مکہ مکرمہ کے شاہ عبدالعزیز ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک 14 سالہ سعودی لڑکے کا ...
مشرق وسطی -
جو کام فرانسیسی ڈاکٹر نہ کر سکے وہ ایک سعودی سرجن نے کر دکھایا
فرانس میں سعودی ڈاکٹر کا کویتی لڑکے کے دماغی ٹیومر کا کامیاب آپریشن
بين الاقوامى -
گیبون میں اندھے پن کےعلاج کے لیے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے زیراہتمام آنکھوں کے آپریشن
افریقی ملک جمہوریہ گیبون کے شہر لبری ویل میں اندھے پن اور اس کی بیماریوں سے نمٹنے ...
مشرق وسطی