کویت میں کووِڈ-19 کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کویت میں جمعرات سے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

امیرِ کویت شیخ صباح الخالد الصباح کو سب سے پہلے ویکسین لگائی گئی ہے۔کویت کے سرکاری میڈیا کے مطابق انھوں نے اس موقع پر کہا کہ’’ویکسین محفوظ ہے اور بہت سے ممالک اس کی منظوری دے چکے ہیں۔‘‘

امریکا کی دواساز کمپنی فائزر کی جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کے اشتراک سے تیار کردہ ویکسین کی ڈیڑھ لاکھ خوراکوں وں پر مشتمل پہلی کھیپ بدھ کو کویت میں پہنچی تھی۔

کویت نے اب تک سرکاری طور پر ایک لاکھ 48 ہزار کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ان میں سے 924 افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔

کویت کے ہمسایہ ایک اور خلیجی عرب ملک قطر نے بدھ کو کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کی مہم شروع کی تھی۔قطر میں اب تک اس مہلک وائرس کے ایک لاکھ 42 ہزار کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان میں سے 243 وفات پا چکے ہیں۔

خلیج تعاون کونسل میں شامل بحرین میں بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔اس ننھے ملک میں اب تک 90 ہزار کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ان میں 350 مریض چل بسے ہیں۔

بحرینی حکومت نے فائزر-بائیو این ٹیک کے علاوہ چینی فرم سائنو فارما کی تیار کردہ ویکسین کی بھی ملک میں استعمال کی منظوری دی تھی۔دارالحکومت منامہ میں حکام نے بتایا ہے کہ اب تک قریباً 40 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں