جان پر کھیل کر بچے کو سیلابی ریلے سے بچانے والے بہادر سعودی شہری کی تحسین
عسیر میں بچے کو سیلابی ریلے سے بچانے کی ویڈیو جاری
سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے عسیر بارش کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں ایک بچہ بہہ گیا تاہم ایک مقامی شہری نے اپنی جان پر کھیل کر بچے کو زندہ بچا لیا۔
اس واقعہ کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اور شہریوں نے بچے کی جان بچانے والے شہری کی تحسین کرتے ہوئے اسے ڈھیروں دعائیں دی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا اور متعدد شہری اسے دیکھ رہے تھے۔ ایک شہری نے بچے کو بچانے کی کوشش کی تو لوگوں نے اسے پانی میں داخل ہونے سے منع کیا تاہم اس نے لوگوں کی بات نہیں مانی اور وہ بچے کو بچانے کے لیے پانی میں کود گیا اور بچے کو بہ حفاظت نکال لایا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بچے کی زندگی بچانے والے شخص کی شناخت 37 سالہ عامر بن موسیٰ الشھری کے نام سے کی گئی ہے۔ شہریوں نے بچے کی زندگی بچانے میں اس کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک مکان میں متعدد بچے جمع تھے کہ اچانک بارش کے پانی کی وجہ سے ایک ریلا آگیا۔ دیگر بچے تو وہاں سے نکل گئے مگر وہ کم سن ہونے وجہ سے وہاں سے نہ نکل سکا اور پانی میں بہہ گیا۔
-
سعودی عرب : 25 برس سے تاریخی ورثے سے متعلق اشیاء جمع کرنے والا خاندان
سعودی شہری عائض المطیری کو یہ معلوم نہ تھا کہ چوتھائی صدی قبل ان کے والد کی جانب ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : ڈاکار ریلی میں خوف ناک حادثے کا شکار فرانسیسی ڈرائیور صحت یاب
سعودی عرب میں وادی الدواسر جنرل ہسپتال کے ہنگامی حالت کے شعبے کی طبی ٹیم سعودی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں کرونا کی نئی شکل کے 10 مریضوں کی تصدیق
سعودی عرب میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں 'کویڈ 19' کی نئی شکل کے 10 ...
مشرق وسطی