فرانسیسی ڈاکٹروں نے کرونا وبا کی روک تھام کے لیے ایک انوکھا مشورہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وبا پر قابو پانے کے لیے لوگ سفر کے دوران بسوں اور ریل گاڑیوں میں ماسک پہننے کے ساتھ منہ بند رکھیں۔
خیال رہے کہ ایک سال سے زاید عرصے سے جاری کرونا کی وبا اب تک دوملین سے زیادہ انسانی جانوں کو تلف کر چکی ہے۔
فرانسیسی اکیڈمی آف فزیشنز نے جمعہ کو ایک ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو سب وے ٹرینوں ، بسوں یا کہیں بھی ایسی عوامی جگہوں پر بات کرنے یا فون کال کرنے سے گریز کرنا چاہکے جہاں معاشرتی دوری ممکن نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فرانس میں گذشتہ مئی سے ماسک لازمی ہیں لیکن مسافر اکثر فون پر بات کرنے کے لیے ماسک ہٹا دیتے ہیں۔ فرانسیسی ماہرین زیادہ ڈرامائی اقدامات پر زور دے رہے ہیں۔ ان اقدامات میں تیسرے لاک ڈائون کا مشورہ بھی شامل ہے۔
فرانس کے اسپتالوں میں گذشتہ اکتوبر کے مقابلے میں 'کوویڈ 19' کے زیادہ مریض ہیں۔ اکتوبر میں صدر عمانویل میکرون نے دوسرا لاک ڈاؤن نافذ کیا۔ اس وقت اسپتالوں میں داخل کرونا کے نصف سے زاید مریضوں کی حالت تشویشناک بیان کی گئی تھی۔
فرانس میں اس مہینے آہستہ آہستہ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں بعض دنوں میں 20 ہزار سے زیادہ کیسز ہیں۔
یورپی ممالک میں گذشتہ برس اکتوبر سے رات 6 سے صبح 6 بجے تک ہوٹل بند اور رات کا کرفیو جاری ہے۔