شیخ صباح الخالدالصباح کویت کے دوبارہ وزیراعظم مقرر،نئی حکومت بنانے کی دعوت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ صباح الخالد الصباح کو دوبارہ ملک کا وزیراعظم مقرر کردیا ہے اور انھیں نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

شیخ نواف نے شیخ صباح کو ہدایت کی ہے کہ وہ کابینہ کے نئے ارکان کے نام پیش کریں تاکہ ان کی منظوری دی جاسکے۔

Advertisement

کویتی کابینہ نے گذشتہ ہفتے پارلیمان سے ایک تنازع کے بعد استعفا دے دیا تھا۔پارلیمان نے ایک قرارداد کی منظوری دی تھی جس کے تحت ایوان میں وزیراعظم سے پوچھ تاچھ کی جاسکتی ہے۔

وزیراعظم شیخ صباح سے سوال جواب کے لیے قرارداد پارلیمان کے تین ارکان نے پیش کی تھی اور پارلیمان کے نصف سے زیادہ ارکان نے اس کی حمایت کی تھی۔

واضح رہے کہ کویت میں گذشتہ سال منعقدہ عام انتخابات میں پچاس ارکان پرمشتمل نئی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی نشستوں کی تعداد بڑھ گئی تھی جبکہ سابقہ اسمبلی کے دو تہائی ارکان اپنی نشستیں ہار گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں