سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر فوجی وردی اور میڈلز فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے صوبے ریاض میں سیکورٹی کمیٹی نے خلافِ ضابطہ سرگرمیوں پر کپڑوں کی سلائی کی 4 دکانوں کو سِیل کر دیا ہے۔ اس دوران مختلف نوعیت کے 600 عسکری لباس اور تقریبا 2500 عسکری بیجز اور میڈلز کو قبضے میں لے لیا گیا۔

معآصر عزیز اخبار 24 نے ریاض صوبے کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ دکانوں کی بندش اور عسکری لوازمات کی ضبطی منگل کے روز ہونے والی تفتیشی کارروائی کے بعد عمل میں آئی۔

Advertisement

کارروائی میں صوبے کی سیکورٹی کمیٹی کے علاوہ مختلف اداروں کے نمائندے شریک تھے۔ ان میں وزارت تجارت، وزارت انسانی وسائل، نیشنل گارڈز، اسپیشل مشن فورس، پولیس اور پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں