سعودی عرب کی جانب بھیجا گیا بمبار ڈرون یمن کی فضا میں ہی تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں تعاون فراہم کرنے والی عرب اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر ڈرون حملے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے۔

’حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کی جانب بھیجے جانے والے دھماکہ خیز ڈرون کو یمنی فضائی حدود میں ہی تباہ کردیا گیا ہے.‘

عرب اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈئر ترکی المالکی کے مطابق یمن میں برسرپیکار عرب اتحادی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ’یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی جانب دھماکہ خیز ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا جسے اتحادی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔‘

’اتحادی فورسز کی ایئر کمانڈ اینڈ ڈیفنس سسٹم نے بروقت ڈرون کی نشاندہی کرکے اسے مملکت میں پہنچنے سے قبل ہی گرا دیا۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں