یمن میں ایرانی سفیر حوثیوں کے معرکوں کی قیادت کر رہا ہے: یمنی فوج
یمن کی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹننٹ جنرل صغیر بن عزیز کا کہنا ہے کہ یمنی عوام فتح کے قریب ہے اور اس معرکے میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو حتمی طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
الیمن سیٹلائٹ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معرکے میں حوثیوں کا حقیقی قائد بدنام زمانہ دہشت گرد حسن اِرلو (حوثی ملیشیا کی غیر تسلیم شدہ حکومت کے لیے ایران کا سفیر) ہے۔ بن عزیز کے مطابق حوثی ملیشیا یمن اور عرب دنیا میں ایران کے تخریبی منصوبے پر عمل درامد کے لیے محض ایک آلہ کار ہے۔
بن عزیز نے باور کرایا کہ یمنی فوج نے حوثی ملیشیا پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے اور فوج کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔
بن عزیز نے واضح کیا کہ "آج ہمارا معرکہ ایران نواز حوثی ملیشیا کے خلاف ہر یمنی کا معرکہ ہے، یہ ملیشیا یمنیوں کا عرب یمنی تشخص کچلنا چاہتی ہے"۔
یمنی فوج کے چیف آف اسٹاف نے حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں یمنی قبائل سے مخاطب ہو کر کہا کہ "آپ لوگ حوثیوں ک خاطر یمن کی تباہی اور اپنے یمنی بھائیوں سے لڑائی میں شریک نہ ہوں، حوثی ملیشیا آپ کو اپنا غلام اور ایرانی منصوبے پر عمل درامد کا آلہ بنانا چاہتی ہے"۔
-
امریکا نے صومالیہ کے نزدیک ہتھیاروں کی کھیپ پکڑ لی، ممکنہ طور پر یمن جا رہی تھی
امریکی بحریہ نے منگل کے روز اعلان کیا کہ اس نے صومالیہ کے ساحل کے نزدیک ہتھیاروں ...
بين الاقوامى -
یمن: حوثی ملیشیا کے راکٹ حملے میں مسجد شہید
یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے کل ہفتے کے روز جنوبی الحدیدہ میں الحوک ...
مشرق وسطی -
یمن سے حوثیوں کا سعودی شہرخمیس مشیط کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ :عرب اتحاد
عرب اتحاد نے جمعرات کے روز یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا سعودی عرب کے ...
بين الاقوامى