.

سعودی عرب:24 گھنٹے میں کووِڈ-19کے695 نئے کیسوں کی تشخیص،مزید7 مریض چل بسے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 695 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے،اس طرح گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں کووِڈ کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں ایک سوکا اضافہ ہوگیا ہے۔گذشتہ جمعرات کو 590 کیسوں کی تصدیق ہوئی تھی۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق اب مملکت میں کووِڈ-19 کے کل تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 393377 ہوگئی ہے۔ان میں 6704مریض وفات پاچکے ہیں۔

دارالحکومت الریاض میں سوموار کوبھی سب سے زیادہ 289 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔مکہ مکرمہ میں 151،صوبہ مشرقی میں 108 ، مدینہ منورہ میں 29 اور عسیرمیں21 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

وزارتِ صحت نے مزید بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں مزید 489 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب تن درست ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 380305 ہوگئی ہے۔

مزید برآں سعودی عرب میں اب تک 50 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووِڈ-19 کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔مملکت کے مختلف علاقوں میں ویکسین لگانے کے لیے 587 مراکز قائم کیے گئے تاکہ تمام شہریوں اور مکینوں تک کووِڈ-19 کی ویکسین کی دستیابی یقینی بنائی جاسکے۔