.

سعودی سپورٹس کمپنی ایشین فٹبال آرگنائزیشن ٹیموں کے میچ دکھانے کا معاہدہ جیت گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی سپورٹس کمپنی نے اندرون ملک ایشین مقابلے براہ راست دکھانے کے حقوق حاصل کیے ہیں۔

ایشین فٹبال آرگنائزیشن (اے ایف سی) کے بیان کے مطابق سعودی سپورٹس کمپنی 2021 سے 2024 [چار برس] تک سعودی عرب میں ایشین فٹبال آرگنائزیشن کے تمام میچز دکھائے گی۔ اس حوالے سے کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معاہدے کی روشنی میں سعودی سپورٹس کمپنی کو یہ حق حاصل ہوگیا ہے کہ قومی ٹیموں کے مقابلوں اور ایشین فٹبال آرگنائزیشن ٹیموں کے میچ سعودی عرب شائقین کو دکھانے کا حق صرف سعودی سپورٹس کمپنی کو ہو گا۔

قطر میں ورلڈ کپ 2022 کے لیے ایشین ٹیموں کے میچز، ایشین کپ 2023 اور ایشین چیمپیئنز میچز بھی ناظرین کو دکھانے کا حق سعودی سپورٹس کمپنی کا ہو گا۔

ایشین فٹبال آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل گیٹو ونڈسر جان نے کہا کہ آرگنائزیشن کے لیے یہ اہم لمحہ ہے۔ سعودی عرب ہمیشہ براعظم ایشیا، خلیج اور مشرق وسطیٰ میں مضبوط فٹبال ٹیمیں رکھنے والے ممالک میں رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی سپورٹس کمپنی ایشین فٹبال آرگنائزیشن کے تمام مقابلے عمدہ ٹکنالوجی اور اعلی سہولتوں سے آراستہ جی ایس اے انٹرنیٹ پر براہ راست اپنے پلیٹ فارم پر پیش کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2021 کی آخری سہ ماہی میں سیٹلائیٹ کے ذریعے میچز دکھائے گی۔اس حوالے سے مزید تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔