وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان نے کل پیر کو اپنے روسی ہم منصب سے دوطرفہ امور ، علاقائی اور عالمی امور اور امریکی اور روسی صدور کے مابین ایک سربراہ اجلاس کے انعقاد کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہورن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سولیوان اور روسی سلامتی کونسل کے سکریٹری نیکولائی پٹروشیف نے فون پربات چیت کی اور دونوں رہ نمائوں کا ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
روسی انفارمیشن ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ روسی سلامتی کونسل کے سکریٹری پیٹروشیف نے اپنے امریکی ہم منصب سولیوان کوباہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بات چیت جاری رکھنے کی تیاری سے آگاہ کیا۔
ایجنسی نے روسی سلامتی کونسل کے حوالے سے کہا ہے کہ پیٹروشیف نے سولیوان سے کہا تھا کہ روس پر عائد مغربی پابندیاں "بے بنیاد" ہیں۔
پیر کو کریملن کے اعلان کے مطابق ،روسی صدر ولادی میر پوتین جمعرات کو امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے ذریعہ تجویز کردہ بین الاقوامی ماحولیاتی سمٹ میں ایک ویڈیو کال میں شریک ہوں گے۔
کریملن نے ایک بیان میں کہا ہےکہ صدرپوتین موسمیاتی تبدیلی کے منفی نتائج پر قابو پانے کے لئے وسیع بین الاقوامی تعاون کے قیام کے تناظر میں روس کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔
22 اور 23 اپریل کو ہونے والے اس ورچوئل سمٹ میں مجموعی طور پر 40 عالمی رہ نماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔
-
بائیڈن انتظامیہ کی روس پرہیکنگ کےالزام میں پابندیاں عاید،10سفارت کارامریکا بدر
امریکا کی بائیڈن انتظامیہ نے ہیکنگ کے الزام میں روس کے 10 سفارت کاروں کو ملک بدر ...
بين الاقوامى -
امریکا کی ایران ،چین ،روس اورشام پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرکڑی تنقید
امریکا نے دنیا میں انسانی حقوق کی صورت حال سے متعلق نئی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے ...
بين الاقوامى -
روس امریکا سے صدارتی انتخابات کے بعد تعمیری تعاون کو تیار ہے: وزیر خارجہ لاروف
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ماسکو نے امریکا میں منعقدہ انتخابات کے ...
بين الاقوامى