یمن میں حوثی ملیشیا کو مارب صوبے کے مغرب میں المشجح کے محاذ پر بھاری جانی و مادی نقصان اٹھانا پڑا۔ یہ نقصان سرکاری فوج کی فائرنگ اور بم باری اور عرب اتحادی طیاروں کے حملوں کے نتیجے میں سامنے آیا۔
جھڑپوں کے دوران کم از کم 50 حوثی جنگجو ہلاک اور درجنوں زخمی وہگئے۔ علاوہ ازیں حوثیوں کی 3 فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔
یمن کی سرکاری فوج نے جمعرات کے روز اعلان میں بتایا کہ مارب صوبے کے جنوب مغربی حصے میں حوثی ملیشیا کے ساتھ جھڑپوں کے بعد اہم ٹھکانوں کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔
جبلِ مراد کے محاذ پر یمنی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین الحلیسی نے بتایا کہ سرکاری فوج نے قبائلی افراد کی معاونت سے جنوب مغربی ضلع رحبہ میں کئی اہم ٹھکانوں کا آزاد کرا لیا۔ اس دوران میں ہونے والی جھڑپوں میں حوثیوں کو بھاری جانی و مادی نقصان اٹھانا پڑا۔
لڑائی کے دوران میں یمنی فوج حوثیوں کی سپلائی لائن منقطع کر دینے میں کامیاب ہو گئی۔
الحلیسی کے مطابق اتحادی طیاروں نے فضائی حملوں کے دوران میں جبل مراد کے محاذ کی جانب آنے والی حوثیوں کی عسکری کمک کو بھرپور طور پر نشانہ بنایا۔
مارب صوبے کے مغرب میں المشجح کے محاذ پر یمنی فوج اور حوثی ملیشیا کے بیچ لڑائی جاری ہے۔
یمنی فوج کے میڈیا سینٹر کے مطابق معرکہ آرائی نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران میں گھمسان کی صورت اختیار کر لی ہے۔ لڑائی میں اب تک حوثی ملیشیا کے درجنوں ارکان ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔ مزید یہ کہ یمنی فوج کی توپوں نے ایران نواز باغیوں کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران میں اتحادی طیاروں کی بم باری سے حوثیوں کی 4 بکتر بند اور 5 عسکری گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور ان میں سوار تمام افراد مارے گئے۔
-
وڈیو: حوثیوں کی گاڑی نے ٹکر مار کر دو بچوں کو ہوا میں اڑا دیا
یمن میں شہریوں کے خلاف حوثی ملیشیا کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین واقعے میں باغی ملیشیا کے ارکان کی ایک عسکری گاڑی نے جمعرات کے روز تعز کے جنوب ... بين الاقوامى -
سعودی عرب کی سمت بھیجے گئے 3 حوثی ڈرون طیارے تباہ کر دیے گئے: عرب اتحاد
یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی سمت بھیجے جانے والے 3 دھماکا خیز ... بين الاقوامى -
یمنی حوثی باغیوں کا خمیس مشیط پر تازہ ڈرون حملہ ناکام
عرب اتحاد نے جمعرات کی صبح حوثی ملیشیا کا ایک ڈرون حملہ ناکام بنایا ہے۔تفصیل کے مطابق خمیس مشیط کی طرف بھیجے گئے بارودی ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ ... بين الاقوامى