اسرائیل اور ایران کے درمیان بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی ڈھکی چھپی جنگ کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں تازہ ترین واقعہ ہفتے کی شب شام کے ایک ساحل کے نزدیک پیش آیا۔
شامی حکومت کی وزارت تیل نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں بانیاس ریفائنری کے نزدیک تیل بردار جہاز کے ایک ٹینک میں بھڑکنے والی آگ بجھانے میں کامیاب ہو گئے۔ بعد ازاں وزارت نے اس بات کا عندیہ دیا کہ تیل بردار بحری جہاز کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ خیال ہے کہ یہ حملہ لبنانی علاقائی پانی کی جانب سے ایک ڈرون طیارے کے ذریعے کیا گیا۔
اسی طرح Tanker Trackers سروس نے اتوار کو علی الصبح کی گئی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ مذکورہ تیل بردار جہاز ایرانی نہیں ہے بلکہ یہ بیروت میں رجسٹرڈ ہے۔ مزید یہ کہ جہاز کا نام Wisdom ہے۔ اس جہاز نے ایرانی تیل بردار ضخیم جہازARMAN 114 سے 3 سے 3.5 لاکھ بیرل تیل اتارنے میں مدد کی تھی۔
المحلل العسكري إبراهيم الجباوي: استهداف ناقلة نفط قبالة سواحل بانياس السورية جزء من حرب غير مؤلمة بين #إسرائيل و #إيران.. ومعلومات حول وجود أسلحة في الخزان#العربية pic.twitter.com/F4r0z164Te
— ا لــعــر بــيــة (@AlArabiya) April 25, 2021
دوسری جانب عسکری تجزیہ کار ابراہیم الجباوی نے العربیہ کو دیے گئے بیان میں کہا کہ بانیاس کے ساحل کے نزدیک تیل بردار جہاز کو نشانہ بنانا اسرائیل اور ایران کے درمیان "غیر تکلیف دہ" جنگ کا حصہ ہے۔ الجباوی کے مطابق ایسی معلومات ہیں کہ تیل بردار جہاز کے ٹینک میں ہتھیار موجود تھے۔
شام کے ساحلی شہر بانیاس میں تیل صاف کرنے والی ایک ریفائنری واقع ہے۔ دس برس سے جاری جنگ کے نتیجے میں شام کو پورے سال پٹرول اور ایندھن کی شدید قلت کا سامنا رہتا ہے۔ اس کے سبب حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔
علاوہ ازیں حالیہ برسوں میں شام کا ایرانی تیل کی کھیپوں پر انحصار بڑھ گیا ہے۔ تاہم ایران ، شام اور ان کے حلیفوں پر مغربی پابندیوں کے سخت ہونے کے بعد مطلوبہ مقدار میں ترسیل کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔
-
نطنز جوہری پلانٹ پرحملے کے بعد اسرائیل کا ایران کے خلاف مزید کارروائی پرغور
العربیہ کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کے امور سے متعلق کابینہ ...
مشرق وسطی -
ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کےلیے کچھ بھی کرسکتے ہیں: اسرائیل
اسرائیلی وزیر خارجہ غابی اشکنازی نے خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک ایران کو جوہری ...
مشرق وسطی -
اسرائیل نے ایرانی رجیم کے اندر تک اپنا مضبوط نیٹ ورک بنا لیا ہے: مغربی ذرائع
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے مغربی سکیورٹی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ...
بين الاقوامى