سعودی عرب کی جنوبی سرحد سے حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام

بارڈر سکیورٹی فورس کی منشیات سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی باڈر سکیورٹی فورس کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے بتایا ہے کہ جازان ریجن میں متعدد سکیورٹی کارروائیوں کے دوران کم سے کم 515 کلوگرام نشہ آور اشیاء ضبط کی گئی ہیں۔ منشیات سمگلروں کے خلاف یہ کارروائی ڈائریکٹوریٹ جنرل اینٹی نارکوٹکس کے تعاون سے کی گئی۔

ذرائع کو آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کرنل مسفر کا کہنا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس کارروائیوں میں 18 ایتھوپیئنز، 4 یمنیوں اور دو سعودی شہریوں سمیت 24 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار متعدد ایسے آپریشنز میں مصروف ہیں جن میں جازان ریجن میں سٹور کردہ 44.7 ٹن قات [نشہ آور بوٹی] برآمد کی گئی۔ اس کارروائی میں ملوث 23 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ حراست میں لیے گیے 16 سعودی شہری جبکہ سات کا تعلق یمن سے بتایا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں