لیبیا کے سابق سربراہ معمر القذافی کے ذاتی طیارے ایئر بسA340-200 نے 7 برس بعد پہلی مرتبہ تجرباتی پرواز کے لیے اڑان بھری۔
یہ طیارہ اگست 2012ء میں فائرنگ کا نشانہ بننے کے بعد سے فرانس میں پرپیگنن کے ہوائی اڈے پر موجود ہے۔
جرمن ویب سائٹaeroTelegraph کے مطابق حالیہ دنوں میں طیارے کے انجنوں کی جانچ کی گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں خیال ہوا کہ یہ طیارہ دوبارہ سے اڑ سکے گا۔ ایک کیمرہ مین نے طیارے کے اڑان بھرنے پر آسمان میں اس کی تصاویر لے کر ٹویٹر پر نشر کر دیں۔
طیارے نے 2 مئی کو اڑان بھری تھی۔ اس دوران طیارے کو 41 ہزار فٹ کی بلندی تک لے جایا گیا۔ بعد ازاں 2 مئی کی شام طیارہ واپس پرپیگنن کے ہوائی اڈے پر اتر گیا۔
ویب سائٹ کے مطابق طیارے کو دوبارہ سے فعال کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
یاد رہے کہ معمر القذافی نے یہ طیارہ 2006ء میں اپنے ذاتی استعمال کے لیے 12 کروڑ ڈالر کے عوض خریدا تھا۔
طیارے میں بہت سی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس کے اندر نہانے کا ٹب (جیکوزی)، خصوصی سینیما، ڈبل بیڈ اور پہلے درجے کی 50 نشستیں موجود ہیں۔
-
عائشہ قذافی کو یورپی یونین کی عاید کردہ پابندیوں سے چھٹکارا مل گیا
یورپی یونین کی ایک عدالت نے لیبیا کے مقتول مرد آہن کرنل مُعمر قذافی کی صاحبزادی ...
بين الاقوامى -
دمشق : قذافی کی بہو کی کس حرکت نے بڑا اسکینڈل بنا دیا ؟
شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک سیکورٹی ادارے نے سرکاری طور پر "الین سکاف" ...
مشرق وسطی -
سابق لیبی وزیراعظم ونیس قذافی کی پوتی مصر میں قتل، قاتل گرفتار
لیبیا کے سابق وزیراعظم ونیس القذافی کی پوتی کو مصر میں اس کے ایک دوست نے ایک ...
بين الاقوامى