سعودی عرب خطے میں استحکام کے لیےمثبت اقدامات سے متعلق پُرامید ہے: شاہ سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عرب دنیا میں استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں خوش امیدی کا اظہار کیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عیدالفطر کے موقع پر جاری کردہ اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب عرب خطے میں استحکام کے لیے اقدامات سے متعلق پُرامید ہے۔

انھوں نے دنیا بھر میں 2020ء سے پھیلنے والے کرونا وائرس اور اس کی تباہ کاریوں کا بھی تذکرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ’’اس وائرس کے خاتمے کے لیے ویکسین کی ضرورت ہے۔‘‘انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ’’دنیا کے لوگ اس وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔‘‘

شاہ سلمان نے اپنے بیان میں سعودی عرب کی اندرون اور بیرون ملک دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کوششوں کا بھی ذکرکیا ہے اور کہا کہ سعودی عرب اپنے قیام کے بعد سے انتہاپسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کردار ادا کررہا ہے۔

انھوں نے سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز میں شامل ہونے والی خواتین کی تحسین کی ہے اور کہا کہ’’ہمیں حج اور عمرہ کے دوران میں سکیورٹی فورسز کاحصہ بننے والی اپنی بیٹیوں پر فخر ہے۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں