.

مسجد حرام : حطیم کے فانوسوں کی باقاعدگی کے ساتھ دیکھ بھال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے حرم شریف میں مطاف کے اندر حجرِ اسماعیل یعنی "حطیم" کے فانوسوں کی باقاعدہ دیکھ بھال اور مرمت پورے سال جاری رہتی ہے۔ حطیم مسجد حرام کے مطاف میں خانہ کعبہ کے شمال میں واقع نصف دائرے کی شکل کی ایک دیوار ہے۔ اس کے حوالے سے متعدد تاریخی روایات ہیں اور علماء کرام اور محققین کا اس بات پر اجماع ہے کہ یہ خانہ کعبہ سے علاحدہ نہیں بلکہ اسی کا ایک حصّہ ہے۔

اس سلسلے میں آپریشن اینڈ مینٹیننس کی جنرل مینجمنٹ کے ڈائریکٹر محسن بن عبدالمحسن السلمی نے بتایا کہ ماہانہ بنیاد پر حطیم کے تینوں فانوسوں کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام انجام دیا جاتا ہے۔ یہ ایک چوڑے چبوترے پر نصب ہیں۔ ہر فانوس میں سبز رنگ کی روشنی والی 40 واٹ کی فلڈ لائٹ لگی ہوئی ہے۔

السلمی کے مطابق حطیم کے فانوسوں کی فلڈ لائٹ کی جگہ کی حساسیت کے پیش نظر اس کے کام نہ کرنے کی صورت میں اسے مکمل طور پر تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ ان فانوسوں کی باقاعدگی کے ساتھ قلعی بھی کی جاتی ہے۔