بحر احمر میں دھماکا خیز کشتی کے ذریعے حملے کی حوثی کوشش ناکام بنا دی: عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے والے عرب اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ بحر احمر کے جنوب میں حوثی ملیشیا کی جانب سے دھماکا خیز کشتی کے ذریعے حملے کی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اتحاد کی مشترکہ فورسز نے پیر کے روز مذکورہ حملے کی کارروائی کو ناکام بنا دینے کی تصدیق کی ہے۔

اتحاد نے زور دے کر کہا ہے کہ حوثی ملیشیا اسٹاک ہوم معاہدے کی آڑ لے کر الحدیدہ سے معاندانہ حملے کر رہی ہے۔ حوثی عناصر ابھی تک جہاز رانی اور عالمی تجارت کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

عرب اتحاد کی مشترکہ فورسز کی قیادت بارہا باور کرا چکی ہے

سعودی امن منصوبے کے لیے بین الاقوامی حمایت

ادھر یورپی یونین نے کا کہنا ہے کہ وہ یمن میں جاری تنازع کے سیاسی حل کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کا خیر مقدم کرتی ہے۔ اتوار کو ایک بیان میں یورپی یونین نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے یمن کے بحران کے حل کے لیے پیش کردہ ابتدائی منصوبے کا اہم پہلو اقوام متحدہ کے زیر نگرانی یمن میں جنگ بندی اور یمن کے فضائی اور بحری راستے کھولنے کا اعلان ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے باور کرایا ہے کہ یمن میں پر امن حل کی حمایت کے حوالے سے سعودی عرب کا موقف واضح ہے۔ بلنکن کے مطابق اس تنازع کا جامع حل تلاش کرنا ان کے ملک کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یمن میں امن کو یقینی بنانے کے لیے واشنگٹن کے شراکت داروں اور حلیفوں کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "امریکا کی نظر میں اس بحران کے پر امن حل کی تلاش کے لیے یمنی حکومت کی پاسداری قابل تحسین ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں