.

سعودی فضائیہ نے یمنی حوثیوں کے خمیس مشیط کی جانب داغے گئے دوڈرون مارگرائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے اتوارکوایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے بارود سے لدے دو ڈرون مارگرائے ہیں۔حوثیوں نے یمن سے سعودی عرب کے جنوبی شہرخمیس مشیط کی جانب یہ ڈرون بھیجے تھے۔

عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ’’ہم سعودی عرب میں شہریوں اور شہری املاک کو اس طرح کے مخالفانہ حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے آپریشنل اقدامات کررہے ہیں۔‘‘

حوثی ملیشیا نے حالیہ مہینوں کے دوران میں یمن کے شمالی علاقوں سے سعودی عرب کے جنوبی شہروں کی جانب بارود سے لدے متعدد ڈرون اور میزائل داغے ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد ان ڈرون حملوں سے شہریوں اور شہری ڈھانچے کو بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہا ہے۔

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے گذشتہ بدھ کو حوثی ملیشیا کے بارود سے لدے چار مزید ڈرونز کو مارگرایا تھا۔اس کارروائی سے قبل عرب اتحاد نے جنوبی شہر جازان کو نشانہ بنانے کے لیے چھوڑے گئے ڈرون کو بھی تباہ کردیاتھا۔