غزہ سے ہونے والے پرتشدد حملوں کا جواب دیں گے، حماس کو ڈالرنہیں ملیں گے: بینیٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فلسطین کے علاقے غزہ پر کل شام اسرائیلی بمباری کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ہفتہ وار حکومتی اجلاس کے موقعے پر کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے پیدا ہونے والے تشدد کو برداشت نہیں کریں گے۔

بینیٹ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ "چیزیں بدل گئی ہیں۔" فوج نے گذشتہ رات غزہ کی پٹی سے داغے جانے والے آتش گیر غباروں کے جواب میں غزہ پر بمباری کی ہے۔ ہم غزہ کی پٹی سے اٹھنے والے تشدد کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل امن چاہتا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ غزہ کی پٹی کی عام آبادی کو کوئی نقصان پہنچے۔

تاہم انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تشدد، آتش گیر غبارے، مارچ اور اس کی تمام شکلوں میں ہونے والی گڑبڑ کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔

نفتالی بینیٹ نے کہا کہ حکومت غزہ کے رہائشیوں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوشش کرے گی مگر آج کے بعد حماس کو ڈالروں کے بیگ نہیں دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالروں کے تھیلے وہی چیزیں ہیں جو ہمیں وراثت میں ملی ہیں لیکن آج کے بعد ہم ایسا نہیں کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں