ایران میں زاہدان یونیورسٹی فار میڈیکل سائنسز کے ایک ذمے دار کا کہنا ہے کہ "سيستان و بلوچستان" صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ گنا بڑھ چکی ہے۔
ایرانی طلبہ کی خبر رساں ایجسنی "اِسنا" کے مطابق یونیورسٹی میں تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر محمد عباسی کا کہنا ہےکہ "کرونا وائرس کی سابقہ دو لہروں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 300 سے 400 کے درمیان تھی تاہم اس بار نئی لہر میں یہ تعداد 1500 ہو چکی ہے یعنی کہ سابقہ پازیٹو نتائج کے پانچ گنا کیس سامنے آئے ہیں"۔
ادھر "اِلنا" نیوز ایجنسی نے ایرانی وزارت صحت میں طبی تجربہ گاہوں کے ڈائریکٹر سیامک سمیعی کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلوچستان صوبے میں طبی مراکز میں ٹیسٹ کی مشین (پی سی آر) کی قلت ایک "طبعی" امر ہے۔ اس کی بنیادی وجہ متاثرین کی تعداد میں اچانک زیادتی ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹوں میں کرونا سے متعلق طبی ساز و سمان اور لوازمات کی قلت کی خبر دی گئی تھی۔ صوبے میں کرونا کی ہندوستانی قسم پھیلنے کے سبب متاثرین کی تعداد میں شدت سے اضافہ سامنے آیا ہے۔
-
ایران، سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پراُمید
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کے لیے پرامید ہے۔ دوسری طرف ایرانی ... بين الاقوامى -
ایران کو جوہری ریاست بننے سے روکنے کے لیے پرعزم ہیں: اسرائیل
اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو جوہری ریاست بننے سے روکنے کے لیے پرعزم ہے۔اتوار کو گینٹز نے کہا کہ اسرائیل کی ایران کے ... بين الاقوامى -
تصاویر نے جوہری مرکزپرحملے سے متعلق ایرانی دعوے جھوٹے ثابت کردیے
حال ہی میں ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر اور ایرانی قومی سلامتی کونسل کی مقرب ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ کرج شہر میں قائم جوہری مرکز پرہونے ... مشرق وسطی