.

وڈیو : ہاروں سے لدے پھدے فرانسیسی صدر کا کیا حال ہوا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں نے منگل کے روز جزیرہ Manihi کا دورہ کیا۔ یہ بحر الکاہل میں 100 جزیروں پر مشتمل فرانسیسی پولینیشیا (French Polynesia) کا حصہ ہے۔

جزیرے کے دورے کے موقع پر مقامی آبادی نے فرانسیسی صدر کا بھرپور استقبال کیا۔ اس گرمجوشی میں عمانوئل ماکروں کو اتنے زیادہ ہار پھول پہنائے گئے کہ قریب تھا کہ صدر کا دم گھٹ جاتا!

فرانس کے صدر پیر کے روز تاہیتی پہنچے تھے۔ وہاں انہوں نے جزیرے کے علاقائی پانی میں فرانس کے ایٹمی تجربات کے حوالے سے بات چیت کی۔ یہ تجربات 1966ء سے 1996ء کے درمیان کیے گئے تھے۔ علاوہ ازیں انہوں نے پیرو اور آسٹریلیا کے بیچ واقع اس ریجن کے تزویراتی کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ عمانوئل ماکروں کا دورہ چار روز جاری رہے گا۔