سعودی عرب نے افغانستان کے غیر مستحکم موجودہ حالات کے پیش نظر وہاں سے اپنے سفارتی مشن کے ارکان کو واپس بلا لیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کابل میں سفارت خانے کے تمام سفارتی عملے کے انخلا کی تصدیق کی ہے۔
مملکت کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل میں سعودی سفارت خانے کے تمام سفارت کاروں کو نکال لیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ تمام سعودی سفارتکار سعودی عرب پہنچ گئے ہیں اور سب خیر وعافیت سے ہیں۔
السعودية تجلي أعضاء بعثتها الدبلوماسية في العاصمة الأفغانية #العربية pic.twitter.com/casfCL1QAo
— العربية (@AlArabiya) August 15, 2021
یاد رہے کہ افغانستان کے اعلی اہلکار کے مطابق صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں جبکہ طالبان قیادت کی جانب سے افغانستان میں داخلے کے حکم کے بعد طالبان جنگجو دارالحکومت میں داخل ہوگئے۔