افغانستان وطالبان

افغان شہریوں کی جانب سے طالبان کو سرخ اور سفید پھول پیش

روایتی طور پر سرخ اور سفید پھول دوستی اور معافی کی علامت سمجھے جاتے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ملک میں رہنے کو ترجیح دینے والے بیشتر افغان شہریوں نے طالبان جنگجوئوں کا افغانستان میں دوستی اور معافی کی علامت سننے والے سرخ اور سفید گلاب سے استقبال کررہے ہیں۔

فوٹیج میں مردوں اور لڑکوں کو طالبان جنگجوئوں کو علامتی رنگ کے پھو دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

برطانوی آن لائن اخبار دی میل کے مطابق خوفزدہ شہری مختلف چوراہوں اور چوکیوں پر تعینات طالبان اہلکاروں کے پاس جاکر پھول پیش کررہے ہیں۔ افغان روایات کے مطابق سرخ اور سفید پھول دوستی اور معافی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

کابل کے خوفزدہ خاندان طالبان کو پھول پیش کر کے ان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانا اور تعلقات کے پل استوار کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کے نئے حکمران ان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہ کریں۔

افغان ثقافت میں سرخ گلاب دوستی کی علامت ہے جبکہ سفید پھول کا مطلب ہے معافی۔

طالبان کے آخری دور میں افغانستان کے باغات کو نظر انداز کردیا گیا تھا پھول تقریبا ختم ہوگئے تھے۔

بہت سے شہری اب بھی تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا طالبان خواتین اور لڑکیوں کو کام کرنے اوو تعلیم حاصل کرنے دیں گے؟ ماضی میں طالبان مغرب کے حامی مردوں اور عورتوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں