بااثر طالبان رہنما شیرمحمد ستانکزئی انڈین ملٹری اکیڈمی کے تربیت یافتہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طالبان کے 7 سب سے طاقتور رہنماؤں میں سے ایک شیر محمد ستانکزئی انڈین ملٹری اکیڈمی دہرہ دون سے تربیت یافتہ ہیں۔
بھارتی فوج کے ایک سابق جنرل اور ستانکزئی کے بیچ میٹ کا کہنا ہے کہ ستانکزئی مذہب کی جانب کبھی مائل نہیں رہے۔ شیر محمد عباس ستانکزئی نے بھارت کے اہم ترین فوجی تربیتی ادارے دہرہ دون کے انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) کے 1982 بیچ میں تربیت حاصل کی تھی۔
60 سالہ ستانکزئی طالبان کے سات سب سے طاقتور رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ ستانکزئی کے ساتھ تربیت حاصل کرنے والے بھارت کے سابق میجر جنرل ڈی اے چترویدی کا کہنا ہے کہ ستانکزئی جب آئی ایم اے میں داخل ہوئے تو ان کی عمر بیس برس تھی۔
-
طالبان نے وادیِ پنج شیر پرچڑھائی کی توانھیں مزاحمت کا سامناکرنا پڑے گا:احمد مسعود
افغانستان میں 1980ء کے عشرے میں سوویت فوجوں کی چڑھائی کے خلاف مزاحمتی جنگ میں اہم ...
بين الاقوامى -
مفرور افغان صدر کے بھائی حشمت غنی نے طالبان کی ’بیعت‘ کرلی
ہفتے کو سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی نے طالبان کے وفد سے ملاقات کے ...
بين الاقوامى -
طالبان ’داعش‘ کا ماڈل اپنانا چاہتے ہیں:سابق افغان وزیر داخلہ
افغانستان کے سابق وزیر داخلہ اور پاکستان میں افغان صدر کے مندوب محمد عمر داؤدزی نے ...
بين الاقوامى