ابھاائیرپورٹ پرحوثی ملیشیا کی ڈرون حملہ کی کوشش جنگی جرم ہے:سعودی کابینہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یمن سے حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے کی مذمت کی ہے اوراس مذموم کوشش کو جنگی جرم قراردیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارتی کونسل کا اجلاس منگل کے روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیرصدارت ہوا۔اس میں یمن سے سعودی عرب کے شہری علاقوں اور شہری تنصیبات کی جانب حوثی ملیشیا کے ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پرغورکیاگیا۔

Advertisement

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق کابینہ نے کہاہے کہ ’’حوثیوں نے جان بوجھ کر اور منظم اندازمیں ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرحملے کی کوشش کی ہے۔ان کی یہ معاندانہ کارروائی جنگی جرم کے زمرے میں آتی ہے کیونکہ انھوں نے مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مسافروں اورہوائی اڈے کے ملازمین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔‘‘

عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ترکی المالکی نے قبل ازیں بتایا کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کے ہوائی اڈے کی جانب چھوڑے گئے ڈرون کوہدف پرگرنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا تھا۔اس کا ملبہ اور ٹکڑے گرنے سے ابھاائیرپورٹ کے عملہ کے آٹھ ارکان زخمی ہوگئے ہیں۔

اس واقعہ سے چند گھنٹے پہلے ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں نے بارود سے لدا ایک اور ڈرون ابھا کے ہوائی اڈے کی جانب چھوڑا تھا۔

ترجمان نے بیان میں مزید بتایا کہ عرب اتحاد نے حوثی کے بارود سے لدے ڈرون کو فضاہی میں تباہ کردیا تھا اور اس کے ٹکڑے ہوائی اڈے کی حدود میں گرے تھے اور اسی سے عملہ کے ارکان زخمی ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ ایک مسافر طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔

ان ڈرون حملوں کے ردعمل میں عرب اتحاد نے منگل کے روز یمن کے دارالحکومت صنعاء کے نواح میں فضائی حملہ کیا ہے اور حوثی ملیشیا کا بغیرپائیلٹ طیارے چھوڑنے کے لیے استعمال ہونے والا لانچ پیڈ تباہ کردیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں