91 ویں سعودی قومی دن کے موقع پر امریکا کا خصوصی تہنیتی پیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کے موقع پر امریکا کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہنا تھا کہ "میری جانب سے سعودی عوام کو قومی دن کی مبارکباد اور اس سال کے لئے نیک خواہشات۔ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات آٹھ دہائیوں پر محیط شراکت داری، تعاون اور دوستی سے مزین ہیں۔ دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات امریکی اور سعودی اقوام کی خوشحالی اور خطے کی سلامتی کا سبب ہیں۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور مملکت سعودیہ کے درمیان موجود تعلقات میں موسمیاتی تبدیلیوں اور کرونا وباء کے مقابلے کی نئی جہتوں کو شامل کیا جارہا ہے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق "امریکا اور سعودی عرب مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کے مقابلے، پر امن مستقبل اور معاشی خوشحالی کے لئے اپنی کوششیں یکجا کر کے کام کرتے رہیں گے۔"

سنہ 1932 میں شاہ عبدالعزیز بن سعود کی جانب سے ایک شاہی فرمان کی رو سے مملکت سعودی عرب کا قیام عمل میں لایا گیا اور ہر سال 23 ستمبر کو سعودی عرب کا قومی دن منایا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں