.

اردن اور شام کے درمیان سرحد آج سے دوبارہ کھول دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اردن کے وزیر داخلہ مازن الفرایہ نے آج بدھ کی صبح سے اردن اور شام کے بیچ سرحد (جابر سرحدی مرکز) کو دوبارہ کھول دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ اس فیصلے کا مقصد دونوں ملکوں کے بیچ تجارتی اور سیاحتی آمد و رفت کو سرگرم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں مطلوبہ سیکورٹی اور طبی اقدامات کا خیال رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ عمّان اور دمشق یکم اکتوبر سے دونوں ملکوں کے بیچ فضائی آمد و رفت کے بھی دوبارہ آغاز کا اعلان کر چکے ہیں۔

اردن کے حکام کے مطابق روئل جارڈینین ایئر لائنز تین اکتوبر سے شام کے لیے اپنے آپریشن کا آغاز کرے گی۔ یاد رہے کہ اردن کی فضائی کمپنی نے 2012ء میں دمشق اور حلب کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی تھیں۔

فضائی پروازوں کی بحالی اور سرحد کے دوبارہ کھولے جانے سے متعلق فیصلے دونوں ملکوں کے حکام کے بیچ سرکاری ملاقاتوں کا نتیجہ ہے۔ ان میں شامی وزیر دفاع کا اردن کا دورہ اور وہاں جوائنٹ چیف آف اسٹاف سے ملاقات اہم ترین ہے۔