کرونا وائرس

کویت میں کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والے افراد تمام پابندیوں سے مستثنیٰ قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کویت میں حکومت نے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والے افراد پر تمام پابندیاں ختم کردی ہیں۔

کویت کے وزیراعظم شیخ صباح الخالد الصباح نے بدھ کو ایک نیوزکانفرنس میں کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔انھیں اب عوامی مقامات میں ماسک پہننے یا سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کابینہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 24 اکتوبر سے ملک کا ہوائی اڈا بھی اپنی مکمل گنجائش کے ساتھ کام شروع کردے گا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں کویتی حکومت نے اگست میں ان غیرشہریوں (تارکینِ وطن) کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی تھی جنھوں نے کووِڈ-19 کی کسی بھی منظورشدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوارکھی ہیں۔اس کے علاوہ مکمل ویکسین لگوانے والے افراد ہی کو کویت سے باہر سفر کی اجازت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں