.
لبنان

لبنانی وزیر کے سفارتی آداب کے منافی بیان پر سعودی عرب کا شدید احتجاج، سفیر کی طلبی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت خارجہ نے مملکت اور عرب اتحاد برائے یمن میں شامل ممالک کے خلاف لبنانی وزیر اطلاعات جورج قرداحی کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ’ لبنانی وزیراطلاعات نے سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد برائے یمن کے مشن کے حوالے سے جو کچھ کہا ہے، وہ افسوسناک ہے‘۔

’لبنانی وزیر نے مملکت سمیت عرب اتحاد برائے یمن میں شامل تمام ممالک کی توہین کی ہے۔ انہوں نے حوثی دہشت گردوں کی واضح جانبداری کی ہے جبکہ انھوں نے خطے کےامن واستحکام کو خطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔‘

لبنانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا گیا
لبنانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا گیا

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر اپنا یہ موقف دہرایا کہ’ لبنانی وزیر اطلاعات کا بیان ادنیٰ سیاسی روایات کے سراسر منافی ہے اور نہ ہی یہ دونوں برادر ملکوں کے تاریخی تعلقات سے مطابقت نہیں رکھتا‘۔

وزارت خارجہ نے سعودی عرب اور لبنان کے تعلقات پر اثر انداز ہونے والے توہین آمیز بیان کے تناظر میں لبنانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور اس حوالے سے باقاعدہ احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔