یمن اور حوثی

یمن:عرب اتحاد کے مآرب میں فضائی حملوں میں 138حوثی جنگجوہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عرب اتحاد کےلڑاکا طیاروں نے یمن کے تزویراتی اہمیت کے حامل شہرمآرب کے نواحی علاقوں میں حوثی ملیشیا کے خلاف فضائی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں عرب اتحاد فضائی بمباری کے نتیجے میں مزید138 حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے خلاف 29 اہدافی کارروائیاں کی ہیں۔ان میں حوثی جنگجوؤں اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور فضائی بمباری میں ان کی 17 گاڑیاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔

Advertisement

عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے مآرب شہر کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور واقع قصبے الجوبہ میں حوثی ملیشیا کی گاڑیوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔اس کےعلاوہ شہرسے 30 کلومیٹرشمال مغرب میں واقع قصبے الکسارا میں بھی فضائی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے کم سے کم 140جنگجومارے گئے ہیں۔

ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں اپنے بھاری جانی نقصان کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے اور اس نے ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے خاموشی اختیارکررکھی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں