صومالیہ میں سعودی سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں سفارتخانے کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ’موغادیشو میں سعودی سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا ہے‘۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ’صومالیہ کی حکومت نے موغادیشو میں سعودی سفارتخانے کو دوبارہ کھولنےمیں بڑی سہولت دی جس پر وہ ستائش کی مستحق ہے‘۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ دونوں برادر ملکوں صومالیہ اور سعودی عرب کے تعلقات گہرے ہیں۔

وزارت خارجہ کی خواہش ہے کہ ’دونوں ملک مشترکہ جدوجہد کو آگے بڑھائیں اور دونوں ملکوں اور ان کے برادر عوام کی مزید ترقی وخوشحالی کے لیے نئے افق سر کریں‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size